Daily Khabardar
July 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،

قومی اسمبلی : سولر پینلز پر18 ٍفیصد ٹیکس کا نفاذ، اپوزیشن کی تنقید

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں سولر پینلز پر ٹیکس کے نفاذ اور ملک میں توانائی کے بحران پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اہم بحث ہوئی۔ پاکستان پیپلز

پارٹی کے رکن سید نوید قمر نے سولر پر 18 فیصد ٹیکس کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔

توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے ایوان کو بتایا کہ سولر پر ٹیکس کی شرح کو 18 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے

واضح کیا کہ سولر سے متعلق نئی پالیسی کا اطلاق صرف نئے صارفین پر ہوگا اور ٹیکس لگانے کی متعدد ناگزیر وجوہات ہیں۔

سید نوید قمر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ جب بجلی مہنگی ہے اور تیل جیسے آلودگی پھیلانے والے ذرائع سے بن رہی ہے، تو حکومت “گرین انرجی” کی حوصلہ شکنی

کیوں کر رہی ہے؟ انہوں نے پوچھا کہ کیا یہ “اینٹی سولر پالیسی” نہیں ہے؟

بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ہمیں سولر استعمال کرنے والوں اور عام بجلی صارفین کے درمیان ایک نازک توازن برقرار رکھنا پڑ رہا ہے کیونکہ حکومت کو آئی پی پیز کو “کیپیسٹی پیمنٹس”

(Capacity Payments) ادا کرنی پڑتی ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہم ماضی میں (20 سے 30 سال قبل) آئی پی پیز سے کیے گئے معاہدوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل آئی پی پیز سے بات چیت بھی کی گئی تھی لیکن ان معاہدوں کی شرائط کے باعث ہم زیادہ کچھ نہیں کر سکے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ آئیڈیل صورتحال یہی ہے کہ ملک سولر توانائی پر منتقل ہو، لیکن مالی واجبات کی وجہ سے فیصلے کرنا مشکل ہو رہے ہیں ۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *