کویٹہ(خبردار نیوز) کوئٹہ میں خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل سید ابوالحسن میری نے کہا ہے کہ شہید رہبر کی قیادت امت مسلمہ کیلئے اتحاد، خود انحصاری اور مزاحمت کی علامت
ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران عارضی جنگ بندی کے بجائے مستقل امن چاہتا ہے جبکہ امت مسلمہ کو اپنی قوت پر بھروسہ کرنا ہوگا۔
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈائریکٹر جنرل سید ابوالحسن میری نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہید آیت اللہ خامنہ ای کو امین امت اور علامہ اقبال کے مرد
مومن کی عملی تصویر قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ شہید رہبر نے سیاست کو اخلاق اور سنت نبوی سے ہم آہنگ کر کے امت مسلمہ کو نئی سمت دی۔
انہوں نے کہا کہ نظریہ مزاحمت توکل، استقامت اور خود انحصاری پر مبنی ہے اور امتِ واحدہ کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہید رہبر کی قیادت نے امت مسلمہ کو خود اعتمادی دی اور مختلف مکاتب فکر کو متحد کیا۔سوالات کے جواب میں سید ابوالحسن میری نے کہا کہ ایران عارضی جنگ بندی
کے بجائے مستقل حل چاہتا ہے،
پاکستان کی ثالثی قابل ستائش ہے تاہم امریکہ قابل اعتماد نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ امت مسلمہ کو بیرونی طاقتوں کے بجائے اپنی قوت پر بھروسہ کرنا ہوگا۔