Daily Khabardar
July 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفشہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریف

سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کی نمایاں کمی، فی تولہ نئی قیمت کیا ہو گئی؟

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 3000 روپے اور 10 گرام سونا 2572 روپے سستا ہوگیا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے توانائی کی درآمدی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ یورو سمیت دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر مضبوط ہونے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات عالمی بلین مارکیٹوں پر مرتب ہورہے ہیں۔

بیشتر ممالک کے سینٹرل بینکس نے سونے کی خریداری روک دی ہے جب کہ عمومی سرمایہ کار خلیج جنگ طول اختیار کرنے سے سونے کی آف لوڈنگ کو ترجیح دے رہے۔

اس صورت حال کے نتیجے میں بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کی کمی سے 4657 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ چاندی کے دام میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور خریداروں کو فائدہ پہنچا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 3000 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 88 ہزار 462 روپے ہو گئی۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 18 ہزار 777 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 72 ڈالر 60 سینٹس پر مستحکم رہنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 7 ہزار 744روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 6 ہزار 639روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *