سرکاری اسکولوں میں درسی کتب کی کمی کا نوٹس

کویٹہ: صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ
حمید درانی کا سرکاری اسکولوں میں درسی کتب کی کمی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے دو روز میں تمام سرکاری اسکولوں کو درسی کتب کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی
انہوں نے کہا کہ طلبہ کی تعلیم متاثر نہیں ہونے دیں گے،
راحیلہ حمید درانی بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ، ڈائریکٹر اسکولز اور متعلقہ حکام کو ہنگامی اقدامات کی ہدایتکرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سطح پر غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،
انہوں نے چیئرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر گلاب خان خلجی کو دو دن میں تمام سرکاری اسکولوں تک درسی کتب کی ترسیل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے
درسی کتب کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں