وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم دورہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سے 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اور قطر کا محور دوطرفہ تعاون اور علاقائی امن و سلامتی ہوگا۔ وہ ان ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری

اور مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دورے کے آخری مرحلے میں وزیراعظم ترکیہ پہنچیں گے جہاں وہ پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم عالمی رہنماؤں کے ہمراہ لیڈرز پینل میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔فورم کے دوران وہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور دیگر عالمی قائدین سے اہم ملاقاتیں بھی کریں

گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس فورم میں پاکستان کی شرکت تعمیری سفارتکاری اور عالمی تعاون کے فروغ کے عزم کا مظہر ہے۔ یہ دورہ عالمی سطح پر پاکستان کے سفارتی اثر و

رسوخ کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں