Daily Khabardar
July 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفشہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریف

بولان: ریلوے ٹریک پر دھماکہ، ٹرینوں کی آمد و رفت معطل

بولان (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع بولان میں گزشتہ رات تخریب کاری کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا۔

ریلوے کنٹرول سکھر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق دھماکہ بولان کے علاقے ڈنگڑا میں ہوا، جس کی شدت کے باعث ریلوے ٹریک کا تقریباً دو فٹ حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ واقعے کے فوری بعد سکیورٹی

فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

ریلوے کنٹرول سکھر کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹریک پر مرمتی کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے اور تکنیکی عملہ بھاری مشینری کے ساتھ موقع پر موجود ہے۔

ٹریک کی بندش کے باعث مختلف مقامات پر ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جیسے ہی مرمتی کام مکمل ہوگا، ٹریک کو کلیئر کر کے ٹرینوں کو ان کی منزل مقصود کی جانب روانہ کر دیا جائے گا۔

ریلوے انتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹرینوں کی روانگی کے حوالے سے تازہ ترین معلومات کے لیے ریلوے انکوائری نمبرز پر رابطہ کریں۔ ٹریک کی بحالی میں مزید چند

گھنٹے لگنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *