Daily Khabardar
July 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفشہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریف

نمازِ جنازہ محمدی گراؤنڈ، عثمان آباد رنچھوڑ لائن میں ادا کی گئی جبکہ تدفین دارالعلوم نضرۃ العلوم میں کی گئی۔

اہلسنّت کے معروف عالم دین علامہ مفتی محمد الیاس رضوی اشرفی کے انتقال کی خبر نے مذہبی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا پیدا کر دی۔ شاگردوں، عقیدت مندوں اور اہلِ علم نے ان کی وفات کو بڑا اور ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ محمدی گراؤنڈ، عثمان آباد رنچھوڑ لائن میں ادا کی گئی، جس میں علماء کرام، مشائخ عظام، سماجی و مذہبی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نمازِ جنازہ کے موقع پر فضا انتہائی غمگین تھی، ہر آنکھ نم دکھائی دی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

بعد ازاں مرحوم کو دارالعلوم نضرۃ العلوم میں سپردِ خاک کیا گیا، جہاں تدفین کے وقت بھی بڑی تعداد میں عقیدت مند موجود تھے اور انہوں نے اپنے محبوب عالم دین کو اشکوں کے ساتھ الوداع کہا۔

مختلف مذہبی و سماجی شخصیات نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل نصیب کرے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *