Daily Khabardar
July 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،

گورنر سندھ سے گوادر چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات، مکران کے مسافروں اور تاجروں کے مسائل پر گفتگو

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جام خالد کی قیادت میں گورنر سندھ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مکران ڈویژن سے کراچی آنے والے مسافروں کو درپیش مشکلات اور تجارتی گاڑیوں کی آمد و رفت میں حائل رکاوٹوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد میں میر امداد رند اور چیمبر کے دیگر سرکردہ اراکین شامل تھے۔ وفد نے گورنر سندھ کو آگاہ کیا کہ مکران سے کراچی آنے والے عام مسافروں اور کاروباری برادری کو مختلف مقامات پر

سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وفد نے خاص طور پر کراچی کے داخلی راستوں اور شہر کے اندر مسافروں کے ساتھ پیش آنے والے مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

ممتاز تاجر جام خالد نے وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے گورنر کو بتایا کہ تجارتی گاڑیوں کی نقل و حمل میں غیر ضروری رکاوٹوں کی وجہ سے دونوں صوبوں کے درمیان تجارت متاثر ہو رہی

ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تجارتی راستوں کو ہموار بنایا جائے اور مکران کے مسافروں کو کراچی میں بہتر سہولیات اور تحفظ فراہم کیا جائے۔

گورنر سندھ نے وفد کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کو سنجیدگی سے سنا اور ان کے فوری حل کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ مکران کے عوام اور تاجروں کے مسائل کو حل کرنا ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو ضروری احکامات جاری کیے جائیں گے تاکہ تجارتی

سرگرمیوں اور عوامی سفر میں کوئی رکاوٹ باقی نہ رہے

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *