Daily Khabardar
July 13, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ، بلوچستان کے142 ہائی رسک یونین کونسلز میں آج سے سات روزہ خصوصی بوسٹر ڈوز fIPV پولیو مہم شروعکوئٹہ: سانحہ زیارت کے خلاف دھرنے سے محمود خان اچکزئی کا خطاب؛ وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سے استعفیٰ کا مطالبہماشکیل میں فائرنگ سے 5 افراد کا جاں بحق ، حکومت کا شفاف تحقیقات اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکمبلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف فورسز کا کریک ڈاؤن: “آپریشن شعبان” میں مزید 4 دہشت گرد ہلاک، مجموعی تعداد 109 تک جا پہنچیکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین اور حکومتی وفد میں مذاکرات، جوڈیشل کمیشن کی یقین دہانی کے بعد دھرنے میں اہم پیشرفتکوئٹہ: سانحہ زیارت کے خلاف لواحقین کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری، جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ تدفین سے مشروطبلوچستان ہائی رسک علاقوں میں رہنے والے 7 لاکھ 30 ہزار 670 بچوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقررضلع کوئٹہ دو اضلاع میں تقسیم، حکومت بلوچستان کا نوٹیفکیشن جاریکچھی میں 10 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز جاریوزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے، امن و امان پر اہم اجلاس کی صدارت کریں گےکوئٹہ، بلوچستان کے142 ہائی رسک یونین کونسلز میں آج سے سات روزہ خصوصی بوسٹر ڈوز fIPV پولیو مہم شروعکوئٹہ: سانحہ زیارت کے خلاف دھرنے سے محمود خان اچکزئی کا خطاب؛ وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سے استعفیٰ کا مطالبہماشکیل میں فائرنگ سے 5 افراد کا جاں بحق ، حکومت کا شفاف تحقیقات اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکمبلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف فورسز کا کریک ڈاؤن: “آپریشن شعبان” میں مزید 4 دہشت گرد ہلاک، مجموعی تعداد 109 تک جا پہنچیکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین اور حکومتی وفد میں مذاکرات، جوڈیشل کمیشن کی یقین دہانی کے بعد دھرنے میں اہم پیشرفتکوئٹہ: سانحہ زیارت کے خلاف لواحقین کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری، جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ تدفین سے مشروطبلوچستان ہائی رسک علاقوں میں رہنے والے 7 لاکھ 30 ہزار 670 بچوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقررضلع کوئٹہ دو اضلاع میں تقسیم، حکومت بلوچستان کا نوٹیفکیشن جاریکچھی میں 10 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز جاریوزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے، امن و امان پر اہم اجلاس کی صدارت کریں گے

قلعہ سیف اللہ: منشیات کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا بڑا کریک ڈاؤن، 45 ایکڑ پر کھڑی پوست کی فصل تلف

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں منشیات کی بیخ کنی کے لیے انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی پوست کی فصل کو تباہ کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ گرینڈ آپریشن قلعہ سیف اللہ کے علاقے بٹوزئی میں کیا گیا۔ آپریشن میں پولیس، محکمہ ایکسائز، اے این ایف (ANF) اور فرنٹیئر کور (FC) کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ مشترکہ ٹیموں نے جدید حکمت عملی اپناتے ہوئے دشوار گزار علاقوں میں موجود پوست کی کاشت کو نشانہ بنایا۔
سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مجموعی طور پر 45 ایکڑ رقبے پر پھیلی غیر قانونی فصل کو تلف کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پتلی بٹوزئی میں 25 ایکڑ پر موجود فصل کو ہل چلا کر اور دیگر طریقوں سے ختم کیا گیا۔اور نالیسر بٹوزئی میں 20 ایکڑ رقبے کو کلیئر کروا لیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پوست کی یہ کاشت غیر آباد اراضی پر کی گئی تھی اور حیران کن طور پر اس کی آبپاشی کے لیے ڈیم کا پانی استعمال کیا جا رہا تھا۔ مشترکہ ٹیموں نے مربوط انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی اور منشیات کے خاتمے کے حکومتی عزم کو عملی جامہ پہنایا۔
انتظامیہ نے دو ٹوک الفاظ میں پیغام دیا ہے کہ صوبے بھر خصوصاً سرحدی اضلاع میں منشیات کے خلاف مہم بلا امتیاز جاری رہے گی۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ “غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی تاکہ معاشرے کو اس لعنت سے پاک کیا جا سکے۔”

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *