Daily Khabardar
July 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈی

صرف ڈگری کافی نہیں، طلبا کو ڈیجیٹل لٹریسی سے آشنا ہونا ہوگا، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں محض ڈگری کا حصول کامیابی کی ضمانت نہیں بلکہ آج کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل لٹریسی اور جدید ٹیکنالوجی سے آشنا ہونا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں طالبات کے لیے لیپ ٹاپس کی تقسیم کی ایک پُروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
گورنر بلوچستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کی یہ تقریب محض لیپ ٹاپ کی تقسیم تک محدود نہیں بلکہ یہ طالبات کو جدید دنیا کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کرنے کا ایک حصہ ہے۔
انہوں نے وائس چانسلرز کو ہدایت کی کہ جامعات میں روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ شارٹ ڈپلومہ کورسز اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) پر مبنی اسکلز شروع کروائی جائیں تاکہ ہمارے طلبہ ہر لحاظ سے عالمی مارکیٹ کے قابل بن سکیں۔
صوبے میں اعلیٰ تعلیم کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے جعفر خان مندوخیل نے انکشاف کیا کہ ہم نے جامعات کو مالی مشکلات سے نکال لیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جامعات کا بجٹ 2 ارب روپے سے بڑھا کر 8 ارب روپے تک پہنچا دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میڈم راحیلہ درانی اور وائس چانسلرز کی انتھک محنت کی بدولت صوبے کی جامعات کی رینکنگ میں واضح بہتری آئی ہے۔
گورنر نے ویمن ایمپاورمنٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ “مجھے ہمیشہ اپنی بہنوں اور بیٹیوں کے درمیان آ کر خوشی ہوتی ہے۔ اگر ماں پڑھی لکھی ہوگی تو پوری نسل تعلیم یافتہ ہوگی۔”
انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ یونیورسٹیوں میں طالبات کو مکمل محفوظ ماحول فراہم کیا جائے کیونکہ والدین اپنے بچوں کو بڑے اعتماد کے ساتھ یہاں بھیجتے ہیں۔ ہماری ساکھ جتنی بہتر ہوگی، والدین کا اعتماد بھی اسی قدر بڑھے گا۔
انہوں نے لیپ ٹاپس کی فراہمی پر وزیرِ اعظم پاکستان اور رانا مشہود کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ مزید لیپ ٹاپس بھی فراہم کیے جائیں گے۔
گورنر نے عزم ظاہر کیا کہ چاہے صوبائی سطح ہو یا وفاقی، حکومت جامعات کو ٹرانسپورٹ سمیت تمام سہولیات فراہم کرے گی۔
انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جب تک مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ رویہ اختیار نہیں کیا جاتا، تب تک تبدیلی ممکن نہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *