کراچی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بڑھ کر 2600 روپے تک جا پہنچی، جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں بھی آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی نے ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا ہوا۔ لاہور میں بھی آٹے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں 20 کلو تھیلا 290 روپے تک مہنگا ہوگیا۔
اسی طرح اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 93 روپے جبکہ راولپنڈی میں 80 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پشاور میں آٹا 150 روپے اور خضدار میں 140 روپے تک مہنگا ہوگیا۔