فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کادورہ ایران مکمل، اعلیٰ ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تعمیری رابطوں کے فروغ کیلئے جاری ثالثی کوششوں کے تحت ایرانی قیادت سے اعلیٰ سطح مذاکرات کیے
8 اپریل 2026 کی جنگ بندی کے بعد جاری علاقائی کشیدگی پر ایران میں اہم مشاورت، امن و استحکام کیلئے مذاکراتی عمل تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورے کے دوران ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقاتیں کیں
جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان علاقائی امن، استحکام اور حتمی مفاہمت کیلئے مشاورتی عمل آگے بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
ماہرین کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والے انتہائی اہم مذاکرات میں حوصلہ افزا پیشرفت، حتمی سمجھوتے کی جانب مثبت پیش رفت ہے
دوسری جانب ایرانی قیادت نے علاقائی مسائل کے پرامن حل اور مذاکرات کے فروغ کیلئے پاکستان کے مخلصانہ اور تعمیری کردار کو سراہاہے
اس سے قبل تہران آمد پرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کاایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے استقبال کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں