Daily Khabardar
July 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفشہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریف

ایٹم بم کی تیاری کے بعد ہر حکومت اور فوجی قیادت نے اس کی بھرپور حفاظت یقینی بنائی، حنیف عباسی۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے یومِ تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن آج بھی پہلے کی طرح پارٹی کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو ماضی میں شدید سیاسی حملوں کا سامنا کرنا پڑا، بھائی کو بھائی اور کارکن کو کارکن سے لڑانے کی کوشش کی گئی، لیکن آج بھی عوام میاں نواز شریف کو اپنا قائد تسلیم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آج دنیا بھر میں عزت و وقار کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ 1998 میں بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان کو ایٹمی تجربات سے روکنے کی بھرپور کوشش کی گئی، یہاں تک کہ ہمارے قائد کو 5 ارب ڈالر تک کی پیشکش بھی کی گئی، مگر عالمی دباؤ کے باوجود پاکستان نے بھرپور جواب دیا اور دنیا نے ہماری طاقت دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ ایٹم بم کی تیاری کے بعد ہر حکومت اور فوجی قیادت نے اس کی حفاظت کو یقینی بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ کر بھاگنے والوں میں سے نہیں۔ مجھے کہا گیا کہ پھانسی یا عمر قید ہو سکتی ہے، پارٹی چھوڑ دو، مگر میں نے جواب دیا کہ اٹک جیل سے میری لاش تو جا سکتی ہے لیکن میں پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب ہر طرف اندھیرا نظر آتا تھا اور کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وزیر بنوں گا، مگر آج پاکستان دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ چینی وزیراعظم نے فیلڈ مارشل کا ہاتھ تھام کر پانچ منٹ تک پرتپاک استقبال کیا، جبکہ اگلا یومِ تکبیر راولپنڈی میں ہزاروں افراد کے اجتماع کے ساتھ منایا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *