کوئٹہ : بیوی اور 4 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کی کوشش کرنے والا آصف خان بھی دم توڑ گی

کوئٹہ (نیوز ڈیسک): بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے وحدت کالونی میں پیش آنے والے ہولناک واقعے کا مرکزی کردار آصف خان، جس نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ اور چار معصوم بچوں کو بیدردی سے قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی تھی،
ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج دم توڑ گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق، آصف خان پیر کے روز سے شدید زخمی حالت میں ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھا۔
ڈاکٹروں نے پہلے ہی اس کے برین ڈیڈ (دماغی موت) کی تصدیق کر دی تھی،
تاہم اس کے دل کی دھڑکنیں چل رہی تھیں۔
بچنے کے امکانات مکمل طور پر ختم ہونے کے بعد ڈاکٹروں کی مشاورت سے آصف خان کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا تھا۔
حیرت انگیز طور پر، وینٹی لیٹر سے ہٹائے جانے کے باوجود آصف خان کا دل دو روز تک دھڑکتا رہا۔
تاہم، آج دوپہر ڈیڑھ بجے دل کی دھڑکن مکمل طور پر بند ہو گئی، جس کے بعد ڈاکٹروں نے باضابطہ طور پر اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضابطے کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد آصف خان کی میت کو ورثاء کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ واقعے کے پہلے روز پولیس نے عجلت میں آصف خان کو مردہ قرار دے دیا تھا،
جبکہ وہ درحقیقت تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیرِ علاج تھا۔
دوسری جانب، مقتولہ اہلیہ اور چاروں معصوم بچوں کی نمازِ جنازہ اور تدفین ایک روز قبل ہی آہوں اور سسکیوں میں کر دی گئی تھی۔
اس لرزہ خیز واقعے نے پورے علاقے کو سوگوار اور سہمے رہنے پر مجبور کر دیا ہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں