پشین (نیوز ڈیسک): پشین کے علاقے سرانان میں مسلح افراد کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں خواتین سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
واقعے کے خلاف مقامی آبادی میں شدید غم و غصہ پھیل گیا ہے اور مظاہرین نے سرانان تھانے کے سامنے جمع ہو کر شدید احتجاج کیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث مسلح عناصر مبینہ طور پر سابق افغان عسکر ہیں، جن کی علاقے میں موجودگی اور سرگرمیوں کے خلاف مقامی انتظامیہ کو متعدد بار تحریری و زبانی شکایات درج کرائی جا چکی ہیں، تاہم اب تک ان کے خلاف کوئی ٹھوس کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
مظاہرین کا مؤقف ہے کہ انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث مسلح افراد بے خوف ہو چکے ہیں اور علاقے کے عوام غیر محفوظ ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
دوسری جانب، واقعے اور علاقے میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف آج صبح سے سرانان بازار میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، تمام تجارتی مراکز اور دکانیں بند ہیں، جس کے باعث کاروباری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔
مقامی انتظامیہ نے تاحال مذاکرات یا ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی باضابطہ موقف جاری نہیں کیا۔
سرانان میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی؛ ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف عوام کا شدید احتجاج،
Admin Team
← پچھلی خبر
بنوں میں دھماکہ، 7 افراد جاں بحق

Leave a Reply