Daily Khabardar
July 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،

ڈیرہ بگٹی: غفلت برتنے پر 8 پولیس اہلکار ملازمت سے برخاست

ڈیرہ بگٹی (بیورو رپورٹ)
ڈیرہ بگٹی میں امن و امان کی صورتحال اور محکمہ پولیس میں تادیبی کارروائیوں کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ایس ایس پی ڈیرہ بگٹی نے فرائض میں غفلت اور لاپروائی برتنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے 8 پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کر دیا ہے،
جبکہ متعدد اہلکاروں کی سروس بھی ضبط کر لی گئی ہے۔ دوسری جانب ڈیرہ بگٹی اور سوئی میں قتل کے الگ الگ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
​پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ڈیرہ بگٹی نے محکمانہ امور اور امن و امان کی ذمہ داریوں میں کوتاہی پر سخت موقف اپناتے ہوئے 8 پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔
ملازمت سے برخاست ہونے والوں میں 2 ہیڈ کانسٹیبل اور 6 کانسٹیبل شامل ہیں۔
​علاوہ ازیں، فرائض میں غفلت کے مرتکب دیگر 10 پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی سخت تادیبی کارروائی کی گئی ہے،
جس کے تحت ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI)، 2 ہیڈ کانسٹیبل اور 7 کانسٹیبلز کی ایک ایک سال کی سروس ضبط کر لی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی اور احتساب کا یہ عمل جاری رہے گا۔
ادھر ڈیرہ بگٹی اور صنعتی شہر سوئی میں قتل کے افسوسناک واقعات پیش آئے ہیں جن میں قیمتی جانوں کا زیاں ہوا ہے۔
ان واقعات کے بعد متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد واقعات کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *