Daily Khabardar
July 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پرمستونگ سمیت مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، کاروباری مراکز بند

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر مستونگ اور صوبے کے دیگر بڑے شہروں میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کے خلاف حالیہ فیصلوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے،
جس کے باعث پورے ضلع میں تجارتی و کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، احتجاجی حلقوں کی جانب سے فیصلوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ ہڑتال کے باعث مستونگ شہر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں، دکانیں اور کاروباری مراکز مکمل طور پر بند ہیں،
جبکہ کوئٹہ۔کراچی قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی آمد و رفت معمول سے انتہائی کم دیکھی جا رہی ہے اور شاہراہ پر ہر طرف سناٹا چھایا ہوا ہے۔
مستونگ شہر میں اچانک دکانیں اور بازار بند ہونے کی وجہ سے مقامی شہریوں اور مسافروں کو روزمرہ کی اشیاء اور خریداری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب، حکومت نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے اور امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کر دیے ہیں۔
حکام کے مطابق، شٹر ڈاؤن ہڑتال کے دوران امن و امان کی صورتحال قابو میں ہے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے صوبے کے مختلف شہر وں میں احتجاج کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *