کوئٹہ (بیورو رپورٹ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کابل جان ہوٹل کے مالک ہاشم خان نورزئی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ائیرپورٹ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے کابل جان ہوٹل کے مالک ہاشم خان نورزئی کو نشانہ بنایا،
فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے
واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے،
جبکہ لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ کا نوٹس:
معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے 24 گھنٹوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قتل میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور تحقیقات ہر پہلو سے مکمل شفافیت کے ساتھ کی جائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اور حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔
کوئٹہ: ائیرپورٹ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک

Leave a Reply