کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر): بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں راستہ بھٹک کر آنے والی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں کراچی کا رہائشی ایک شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئیں۔ گاڑی میں سوار دو بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد کا رہائشی خاندان اپنی کار میں کوئٹہ آ رہا تھا کہ مبینہ طور پر گوگل میپ (Google Map) کی غلط رہنمائی کے باعث وہ دشت کے علاقے ‘کھنڈ’ پہنچ گئے۔
جہاں پہلے سے موجود نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں خاندان کا سربراہ علی جمیل موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ان کی اہلیہ شدید زخمی ہو گئیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں گاڑی میں موجود دو بچے خوش قسمتی سے بالکل محفوظ رہے۔
ضابطے کی کارروائی کے بعد مقتول کی لاش اور زخمی خاتون کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
کوئٹہ کے قریب دشت میں فائرنگ، کراچی کا شہری جاں بحق، خاتون زخمی

Leave a Reply