اوستا محمد خبردار نیوز) بلوچستان کے شہر اوستہ محمد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، تین شدید زخمی ہوگئے
پولیس کے مطابق اوستا محمد کے علاقے جیلانی ٹاؤن، بنگلزئی پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا، جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش بھی ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی
پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں،
جبکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
اوستہ محمد میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک 3افرادزخمی

Leave a Reply