زیارت (روزنامہ خبردار کوئٹہ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی زیارت کراس پر دھرنے کے شرکاء کے درمیان پہنچ گئے۔
وزیراعلیٰ نے مظاہرین کے مطالبات کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا، جبکہ نمائندہ وفد کو مذاکرات کے لیے چیف منسٹر سیکرٹریٹ مدعو کر لیا گیا۔
مذاکرات کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے زیارت کراس کا دھرنا ختم کرنے اور شاہراہ پر ٹریفک بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔
اس موقع پر میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دشمن ایک طرف شہریوں کی جانیں لے رہا ہے، دوسری طرف لوگوں کا روزگار متاثر کر رہا ہے، اور ساتھ ہی ریاستی اداروں پر بے بنیاد الزامات بھی عائد کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد، یکجہتی اور باہمی اعتماد کے ذریعے ہی دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔
زیارت کراس پر عوام سے براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات، مشاورت اور باہمی اعتماد کے ذریعے نکالا جائے گا۔

Leave a Reply