کوئٹہ۔ 17 جولائی ,وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ کی ملاقات کی ہے
پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ نے نصیر آباد ڈویژن کی نہروں میں پانی کی شدید قلت سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو آگاہ کیا۔
*وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ، آبی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا
دونوں وزرائے اعلیٰ کا بلوچستان اور سندھ کے درمیان آبی مسائل کے حل اور صورتحال میں بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا
میر سرفراز بگٹی اور سید مراد علی شاہ نے دونوں صوبوں کے وزرائے آبپاشی کو فوری طور پر سکھر پہنچنے کی ہدایت کر دی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نکے معاون شاہد رند کے مطابق نصیر آباد ڈویژن کے تمام اراکین اسمبلی بھی سکھر میں آبپاشی سے متعلق اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Leave a Reply