کوئٹہ، 21 جولائی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے تعلیم دوست وژن کے تحت بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (BEEF) ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے لیے جاری تعلیمی و ہنر مندی پروگرام پر کامیابی سے عمل درآمد کر رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت کی روشنی میں بیف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد ماندائی نے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر میر وائس خان اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن سمیع اللہ خان کے ہمراہ تربیتی ادارے کا دورہ کیا۔
ایس ایس پی ای سی (SSPEC) کے ڈائریکٹر عرفان اعوان نے وفد کو پروگرام کی پیش رفت پر بریفنگ دی، جبکہ وفد نے مختلف تربیتی شعبوں کا معائنہ اور زیرِ تربیت طلباء سے ملاقات کی۔
اس موقع پر سی ای او بیف خالد ماندائی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے تعلیم دوست وژن کی روشنی میں بیف معاشرے کے تمام طبقات کو معیاری تعلیم، ہنر اور مساوی مواقعوں کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیف بلا کسی تفریق معاشرے میں یکساں تعلیم کے فروغ اور حصولِ علم کے مواقعوں کی یکساں فراہمی پر عمل پیرا ہے