کوئٹہ (خبردار نیوز)بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں قومی شاہراہ پر مسافر کوچ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ کھڈکوچہ کے قریب گرو کے مقام پر پیش آیا،
جہاں نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کو نشانہ بنایا۔
فائرنگ کے نتیجے میں کوچ میں سوار 3مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق افراد کی لاشوں سمیت زخمیوں کو علاج معالجے اور ضروری کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کا گھیراؤ کر کے گھیرابندی کر لی ہے اور واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کے ساتھ ساتھ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تاہم ابھی تک کسی گروہ نے اسکی زمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے
یاد رہے کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراھ پر دہشت گردی کے واقعات میں ائے روز اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث مذکورہ شاہراہ پہلے گڈذ ٹرانسپورٹرز نے احتجاج کیا تھا اور پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے
لیکن حکومت کی جانب دعووں کے باوجود مسافروں کی حفاظت کے لیے کوئی موثر اقدامات نہیں آرہے ہیں
واضع رہے کہ گزشتہ روز بھی مستونگ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ٹو ڈی کار پر فائرنگ کی تھی جس کے باعث ژوب سے تعلق رکھنے والی 2خواتین جانبحق جبکہ بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے تھے