سنجاوی میں دہشت گردی َ، پولیس تھانے پر حملہ، اہلکار غیر موجود ہونے سے بڑا واقعہ ٹل گیا

سنجاوی (خبردار نیوز ) ضلع زیارت کی تحصیل سنجاوی کے علاقے صغرہ میں رات کے اندھیرے میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں تھانے کی عمارت کو نقصان پہنچا، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ رات کے وقت پیش آیا۔ خوش قسمتی سے حملے کے وقت تھانے کے اندر پولیس اہلکار موجود نہیں تھے، جس کی وجہ سے اہلکار اور عام شہری محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حملے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کے بعد انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کا جائزہ لے کر باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
سرکاری طور پر فی الحال حملہ آوروں کی تعداد اور حملے میں استعمال ہونے والے اسلحے کی نوعیت کے بارے میں کوئی باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں، تاہم سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی نا کہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ماضی میں اس علاقے میں سیکورٹی فورسز پر ہونے والے اس طرح کی حملوں کی زمہ داری بلوچ لیبریشن آرمی یا بی ایل اے نے قبول کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں