سبی (خبردار نیوز )بولان میں سبی بائی پاس کے قریب مٹھڑی کے مقام پر مسلح ڈاکوؤں نے نواب شاہ سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ پر فائرنگ کر دی،
جس کے نتیجے میں ایک مسافر شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر مسافروں سے لوٹ مار کی اور اس دوران فائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے شخص کی شناخت محمد صادق ولد نیک محمد (قوم کاکڑ، سکنہ پشین) کے نام سے ہوئی ہے۔
حادثے کے فوراً بعد زخمی مسافر کو طبی امداد کے لیے ٹیچنگ ہسپتال سبی منتقل کر دیا گیا ہے،
جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔