دکی کے علاقے کلی بختیار خان میں آئی ای ڈی دھماکہ، تین بھائی جاں بحق اور ایک زخمی

دکی: تحصیل لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں آئی ای ڈی دھماکہ، تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی

دکی کی تحصیل لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں ندی سے گزرتے ہوئے ایک گاڑی آئی ای ڈی دھماکے کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں تین بھائی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ایس پی دکی منصور احمد بزدار کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد زمینداری کے لیے اپنی گاڑی میں جارہے تھے۔ جاں بحق افراد میں رحمت اللہ، دورانی اور نعمت اللہ پسرانِ سلطان شامل ہیں۔

دھماکے میں عتیق اللہ ولد مولوی نیک محمد زخمی ہوگئے، جبکہ جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں