کوئٹہ کے علاقے مسلم آباد میں فائرنگ، تاجر صلاح الدین نورزئی جاں بحق، ذرائع

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

افسوسناک خبر، کوئٹہ میں ممتاز تاجر فائرنگ سے جاں بحق

کوئٹہ: مسلم آباد کے علاقے میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ممتاز تاجر حاجی صلاح الدین نورزئی جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل حاجی صلاح الدین نورزئی کے بیٹے کو بھی مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا، جو تاحال لاپتہ ہے۔ ایک ہی خاندان کے ساتھ پیش آنے والے مسلسل دو افسوسناک واقعات نے شہریوں میں تشویش پیدا کردی ہے۔

کوئٹہ میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں