پبلک ٹرانسپورٹ کی حالت اور ٹریفک مسائل پر بلوچستان ہائیکورٹ کا اظہار تشویش

کوئٹہ (خبردار نیوز)پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹریفک مسائل پر بلوچستان ہائیکورٹ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مختلف منصوبوں پر پیشرفت رپورٹس طلب کرلیں،
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹریفک مسائل سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے کوئٹہ میں عدالتی احکامات کے باوجود لوکل بسوں کے چلنے اور ٹریفک صورتحال بہتر نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔
عدالت کو الیکٹرک گاڑیوں، رکشہ پرمٹس اور سریاب روڈ لوکل بس اسٹینڈ سمیت مختلف منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔
ہائیکورٹ نے سیکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ اور متعلقہ افسران سے آئندہ سماعت پر جامع رپورٹس طلب کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ کیس کی سماعت کل8 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں