9کوئٹہ(خبردار نیوز)مانگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن ضلع زیارت میں دہشت گرد حملے کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن کی کھلی عدالت میں سماعت ہوئی،
جس کی قیادت کمیشن کے سربراہ جسٹس محمد عامر نواز رانا نے کی۔
سماعت کے دوران محکمہ پولیس کی جانب سے اے آئی جی لیگل شفیق الرحمن پیش ہوئے اور کمیشن کے 27 اگست کے حکم کی تعمیل میں آئی جی بلوچستان کا جاری کردہ آرڈر پیش کیا۔
پولیس نے تحقیقاتی کارروائی کی مستقل پیروی کے لیے چار رکنی رابطہ ٹیم بھی نامزد کر دی ہے۔
پولیس رابطہ ٹیم کے نامزد ارکان:
پرویز خان عمرانی: ڈی آئی جی پی سبی رینج
شفیق الرحمن: اے آئی جی پی لیگل و سی پی او کوئٹہ
سید فاضل بخاری: ایس ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی بلوچستان
سماعت کے دوران ایس پی زیارت عبد المالک درانی نے علاقے میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں اور ان کا گھیرا تنگ کرنے کے حوالے سے کمیشن کو تفصیل سے بریفنگ دی۔
اس موقع پر متعدد اندراج شدہ گواہان نے بھی اپنے بیانات جمع کرائے۔
تحقیقاتی کمیشن نے کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید سماعت 9 ستمبر 2026 کو دوپہر ایک بجے تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔