کوئٹہ ( خبردارنیوز ) بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا
محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق ضلع پشین میں 30 ماہ کے بچے میں پولیو وائرلیس کی تصدیق ہوگئی۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق بچے میں پولیو وائرس کی قسم وی پی وی 1 کی تصدیق ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ رواں برس بلوچستان سے رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 15ہو گئی ہے
جبکہ پورے ملک میں یہ تعداد 22 تک پہنچ چکی ہے