ٹی ٹی پی کوبسانے کے 10 ارب روپے طلب

پاکستان کے استحکام کا تقاضہ ہے کہ فرقہ واریت کو دفن کیا جائے

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) کوئٹہ:سنی و شیعہ علماء کرام نے کہاہے کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران قومی اور ملکی معاملات کے تناظرمیں قوم کو افراتفری اور انتشار سے بچایاجائے جس کے

لیے اہلسنت اور اہل تشیع علماء اور خطباء کا کلیدی کردار ہے

کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قاری عبدالرحمان ،علامہ ہاشم موسوی ،شیعہ کانفرنس کے صدر جواد رفیعی اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کا

مقدس مہینہ اسلامی تقویم کا پہلا اسلامی مہینہ ہے محرم الحرام مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کا درس دیتا ہے

محرم الحرام میں تمام مسالک کو خلوص نیت سے اس پر عمل درآمد کرنا چاہئے اسلام ہمیں تمام مسالک اور علماء کرام کےاحترام کا درس دیتا ہے

علماء اور خطباء کی تقاریر میں اعتدال پیدا کرنے کی کوشش کرےجس بیانات سے کس جی دل آزاری ہو اس سے گریز کیا جائےمسلمانوں کے مقدسہ مقامات کے احترام کا تحفظ کا یقینی بنایا

جائے

مسلکی اور تنازعات کو باہمی مشاورت سے حل کرنے کی کوشش کی جائےقومی و ملکی معاملات اور حالات میں تمام مکاتب فکر کے علماء کو حق پر متحد رہنا چاہیے انہون نے کہاکہ

پاکستان کی سالمیت اور تحفظ اور اس کی ترقی کے لیے خلوص سے کام کرنا چاہیےفرقہ واریت اور کشیدگی افراتفری اور انتشار سے قوم کو بچانے کی کوشش کرناچاہئےپاکستان کے استحکام

کا تقاضہ ہے کہ فرقہ واریت کو دفن کیا جائے

ان کاکہناتھاکہ بلوچستان میں مسائل کے حل اور اتحاد بین المسلمین وقت کی ہم ضرورت ہے جس کے لیے تمام مکاتب فکر کے افراد کو کردار اداکرنا چاہیے جس کا درس اسلام نے واضع طور

پر دیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں