نیوکلیئر ذرائع سے ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ بجلی پیداوار

نیوکلیئر ذرائع سے ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ بجلی پیداوار

اسلام آ باد ( خبردار نیوز ) وفاقی زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک ماہ کیلئے بجلی 63 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے اس مقصد کے لیے سی پی پی اے نے قیمت میں کمی کی

درخواست نیپرا میں دائر کرادی

درخواست ماہانہ فیول پرائیس ایڈجسٹمنٹ کے تحت ماہ نومبر کیلئے جمع کرائی گئی

جس پر نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق 31 دسمبر کو سماعت کرے گا

درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 7 ارب 71 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور بجلی کی پیداواری لاگت 55 ارب76 کروڑ روپے رہی،

درخواست کے مطابق ایل این جی سے 23 روپے20 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی جبکہ ایران سے 27 روپے15پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی

اس کے علاوہ کوئلہ سے بجلی کی پیداواری لاگت14 روپے92 پیسے رہیاور نیوکلیئر ذرائع سے ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی

درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 7 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں