غزہ ( خبردار نیوز ) غزی میں اسرائیلی حملوں کے 440 روز مکمل ہوگئے جس میں اب تک 5 ہزار سے زاہد فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں
غزہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 32 فلسطینی شہید ہوے ہیں
عرب میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے پناہ گزین اسکولوں پر بمباری میں 15 فلسطینی شہید، 30 زخمی ہیں
جبکہ اسرائیلی فورسز کی مغربی کنارے میں جارحیت جاری ہے جس کے باعث طولکرم میں گاڑی پر حملے میں 4 فلسیطنی شہید جبکہ بلاطہ کیمپ میں 80 سالہ فلسطینی خاتون سمیت دو
فلسطینیوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا گیا،
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں شہید فلسیطنیوں کی مجموعی تعداد 45 ہزار 192 ہو گئی جبکہ حملوں میں ایک لاکھ 7 ہزار 338 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں