تکتوپہاڑ سےمارخور کے تین شکاری لیویزکے ہاتھوں گرفتار

تکتوپہاڑ سےمارخور کے تین شکاری لیویزکے ہاتھوں گرفتار

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) کوئٹہ کے نواحی علاقے تکتوپہاڑ سے مارخور کے تین شکاریوں کو لیویز نے گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا

اور انکے قبضے سے سے نایاب قسم کا مارخور مردہ حلت میں برآمد ہوا ہے

اسسٹنٹ کمشنرکاریزات پشین میرحمزابلو نے 2 جنوری کو خبردار نیوز کو بتایا کہ تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا انکے مطابق

ملزما ن نے فائرنگ کرکے مارخورماراہے

اس کے علاوہ ملزمان سے گاڑی ،شکاری بندوق اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا

حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں ایک اے ٹی ایم پولیس اہلکار اور دوسرا واساکاملازم ہے

یاد رہے کہ حکومت بلوچستان نے گذشتہ سال 5 دسمبر کوتکتو پہاڑ کونیشنل پارک قراردیاتھا

جس کے باعث صوبائی کابیہ نے تکتومیں حیوانات کی شکار اور جنگلات کی کٹائی پر پابندعائد کررکھی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں