بارکھان: مسلح افراد نے 7 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کر دیا

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلوچستان بارکھان واقعہ ابتدائی رپورٹ: مسلح افراد نے 7 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کر دیا

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں نیشنل ہائی وے پر مسلح افراد نے بس سے اتار کر 7 مسافروں کو شناخت کے بعد قتل کر دیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے پنجاب جا رہی تھی، مسلح افراد نے ناکہ لگا کر مسافر بس کو روکا، ملزمان 7 مسافروں کو اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئےڈرائیورکے مطابق

ملزمان نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 مسافر کو شناخت کے بعد بس سے اتارا اور پہاڑوں میں اپنے ساتھ لے گئے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق ملزمان نے مسافروں کو قتل کردیا، مسافر

بس کوئٹہ سے فیصل آباد جا رہی تھی

بارکھان رڑکن واقعہ میں جان بحق ہونے والوں کے نام جنہیں کوئٹہ سے فیصل اباد جانے والی ڈائیوو کوچ سے اتار کر قتل کیا گیا رکنی ہسپتال میں اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

لاشوں کو ہسپتال لایا گیا قانونی کاروائی کے بعد لاشوں کو پنجاب رات گئے روانہ کیا گیا جن کی شناخت ان نام سے ہوئی ہے

1. عدنان مصطفی ولد غلام مصطفی، ذات رحمانی، بورے والا

2. ڈی ایس پی (ر) عاشق حسین ولد غلام سرور

3. محمد عاشق ولد داؤد علی شیخوپورہ

4. شوکت علی ولد سردار علی فیصل آباد

5. عاصم علی ولد محمود علی منڈی بہاؤالدین

6. محمد اجمل ولد اللہ وسایا لودھراں

7. محمد اسحاق ولد محمد حیات ملتان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں