بنوں حملہ کے 6 دہشتگرد ہلاک ،وزیراعظم کا اظہاراطمنان

اسلام آباد ( خبردار نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں کینٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنانے اور دہشت گردوں کو واصل جہنم کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے

وزیرِ اعظم نے حملے کی کوشش کرنے والے خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کرتے ہوے اس واقعے میں معصوم شہریوں کی شہادت

پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے

وزیرِ اعظم نے شہداء کی بلنددرجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا اور واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کرتےہوے انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے

کی ہدایت.

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں نے فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنایا بقول انکے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بزدل

دھشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں

وزیرِ اعظم کے مطابق فتنہ الخوارج پاکستان اور اسکے معصوم شہریوں کے دشمن ہیں جن کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے کیونکہ فتنہ الخوارج کی مکمل سرکوبی تک اسکے

خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں