Daily Khabardar
July 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈی

یونیورسٹی کی رینکنگ کا 37 سے بڑھ کر 85.5 ہونا ایک بڑی تعلیمی کامیابی

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح تعلیم کا فروغ ہے اور اب ہم یہ سننا نہیں چاہتے کہ بلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نےایس بی کے میں لپ ٹاپ تقسیم کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔​راحیلہ درانی نے صوبے میں ہونے والی تعلیمی پیش رفت کے حوالے سے اہم اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ:
​بلوچستان میں 3500 سے زائد نئے اسکول قائم کیے گئے ہیں۔
​تعلیمی مہم کے دوران 3 لاکھ بچوں کا اسکولوں میں داخلہ ممکن بنایا گیا۔
​شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے 12 ہزار سے زائد اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کیا گیا ہے
​صوبائی وزیر نے ویمن یونیورسٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں طالبات کی تعداد 14 ہزار تک پہنچنا اور رینکنگ کا 37 سے بڑھ کر 85.5 ہونا ایک تاریخی کامیابی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ خواتین کی ترقی ہی دراصل پورے معاشرے کی ترقی کی ضامن ہے۔
​ا​اساتذہ کے حقوق پر بات کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہگزشتہ 25 سال سے رکی ہوئی پروموشنز کا مسئلہ سینیٹ کی کوششوں سے حل کر دیا گیا ہے اور اب اساتذہ کو طویل انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
​جامعات کے مسائل کے حل کے لیے باقاعدہ وائس چانسلرز کونسل قائم کی گئی ہے۔
​اساتذہ کے لیے ان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔
​راحیلہ درانی نے بتایا کہ گزشتہ 20 سالوں سے جامعات کی عمارتیں مرمت کی منتظر تھیں، تاہم اب ایک ماسٹر پلان کے تحت تمام جامعات کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے طلبہ سے کیا گیا لیپ ٹاپ کی فراہمی کا وعدہ پورا کر دیا ہے اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق تمام نوکریاں صرف میرٹ پر دی جا رہی ہیں

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *