Daily Khabardar
July 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،

اسلام آباد: پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی مخلصانہ کوششوں اور وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی کاوشوں کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات ممکن ہوئے ہیں۔ انہوں نے اسے پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ 47 سال بعد دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا ہے۔
​نائب وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان بطور ثالث عالمی برادری کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان کی کوششوں سے ہی دونوں ممالک کے درمیان حالیہ جنگ بندی ممکن ہوئی ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم محض وقتی حل نہیں بلکہ ان مسائل کا مستقل اور پائیدار حل چاہتے ہیں اور پاکستان پرامید ہے کہ سفارت کاری کے اس عمل سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔
​عالمی امور پر گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے پاکستان کے دیرینہ موقف کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے معاملے پر 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام (دو ریاستی حل) کا خواہاں ہے۔
​اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ یہ انتہائی خوش آئند بات ہے کہ امریکہ اور ایران نے بات چیت کے لیے پاکستان کی سرزمین کا انتخاب کیا۔ پاکستان کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ تمام عالمی و علاقائی مسائل کا حل طاقت کے بجائے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے نکالا جانا چاہیے،
اور ہم پرامید ہیں کہ اسلام آباد میں ہونے والی اس پیش رفت سے خطے میں استحکام آئے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *