کوئٹہ تاپشاور جعفر ایکسسپریس ” کو ناگزیر وجوہات کی بناء پر دو روز کے لیے منسوخ

کوئٹہ: کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی ملک کی اہم ترین ٹرین سروس “جعفر ایکسپریس” کو ناگزیر وجوہات کی بناء پر دو روز کے لیے منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس آج اور کل روانہ نہیں ہوگی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بعض ناگزیر وجوہات کے باعث کیا گیا ہے۔
اس دوران پشاور سے کوئٹہ آنے والی ٹرین کو بھی راستے میں ہی جیکب آباد اسٹیشن سے واپس پشاور کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔
اچانک ٹرین سروس منسوخ ہونے اور گاڑیوں کو راستے سے واپس بھیجے جانے کے باعث کوئٹہ اور جیکب آباد سمیت مختلف اسٹیشنوں پر مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے،
جبکہ ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کو متبادل ذرائع سے سفر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں