Daily Khabardar
July 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،

بلٹ پروف گاڑی کے بغیر زیارت پہنچنے والے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا بڑا پیغام

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بغیر بلٹ پروف گاڑی کے سڑک کے راستے زیارت پہنچ گئے، جہاں وہ امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

زیارت روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور حکومت عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ جہاں بھی کوئی بلوچستانی مشکل میں ہوگا، وہ خود وہاں پہنچیں گے۔ ان کے مطابق حالات اگرچہ مشکل ہیں، لیکن حکومت اپنی ذمہ داریوں سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ شہداء کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت اور انہیں حوصلہ دینے کے لیے زیارت آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہو چکے ہیں، جبکہ پولیس کے بہادر جوانوں نے آخری سانس تک جرات اور بہادری سے مقابلہ کیا۔

میر سرفراز بگٹی نے اعلان کیا کہ حکومت بلوچستان شہداء کے بچوں کی تعلیم، کفالت اور روشن مستقبل کی مکمل ذمہ داری اٹھائے گی اور انہیں کبھی یتیمی کا احساس نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ان کے جوان بغیر بلٹ پروف گاڑیوں کے دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہوں تو ان کا ضمیر انہیں خود بلٹ پروف گاڑی میں سفر کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے اور وہ دہشت گردی کے خلاف اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے لاشوں پر سیاست کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف حکومت کا ساتھ دیں، کیونکہ یہ جنگ پوری قوم کی جنگ ہے اور قومی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زرقون اور ملحقہ علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جس میں فرنٹیئر کور اور بلوچستان پولیس مشترکہ کارروائیاں کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کا خون بہانے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *