آپ ہماری قابل فخر بیٹیاں ہیں، آپ کی کامیابیاں بلوچستان کے ہر نوجوان اور ہر بیٹی کے روشن مستقبل کی امید ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان کی قابل فخر ایک بیٹی صحبت پور سے آکسفورڈ پہنچ گئی، دوسری کوہلو سے آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ؛ یہی وہ بلوچستان ہے جہاں ہم غربت کو خوابوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
ہم نے اپنا وعدہ پورا کردیا، بلوچستان کے غریب اور متوسط طبقے کے بچے بھی اب وہاں تعلیم حاصل کریں گے جہاں صاحب حیثیت خاندانوں کے بچے پڑھتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان میں کسی بچے کا مستقبل اس کے والدین کی مالی حیثیت سے نہیں بلکہ اس کی قابلیت، محنت اور صلاحیت سے طے ہو، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
صحبت پور کی ماہرہ محمود اور کوہلو کی حمیرہ یونس کی کامیابی اس عزم کا اظہار ہے کہ بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں کی بیٹیاں بھی دنیا کی صف اول کی جامعات میں اپنی جگہ بنا سکتی ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے کسی باصلاحیت نوجوان کا خواب صرف اس لیے ادھورا نہ رہ جائے کہ اس کے خاندان کے پاس تعلیم کے اخراجات برداشت کرنے کے وسائل نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بینظیر اسکالرشپ محض مالی معاونت نہیں بلکہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے ترقی، خود اعتمادی اور عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کا ایک نیا راستہ ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان کی بیٹیوں کی کامیابی پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے، ہم تعلیم کے ذریعے ایسا معاشرہ تشکیل دینا چاہتے ہیں جہاں ہر بچے کو آگے بڑھنے کا یکساں موقع ملے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی