راولپنڈی(خبردار اسپورٹس)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے تک نہ پہنچ سکا اور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔
میچ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز اسکور کیے۔
سعود شکیل کی جاندار اننگز: مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل ایک بار پھر بدقسمت رہے اور پہلی اننگز کے بعد دوسری اننگز میں بھی نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے۔ وہ پہلی اننگز میں 93 اور دوسری اننگز میں 97 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
دیگر بیٹرز کی کارکردگی: غازی غوری نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 35 رنز بنائے، جبکہ سابق کپتان بابراعظم 34، محمد طلحہ 24، اذان اوويس 22، سلمان آغا 13 اور طیب عارف 11 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
قومی باؤلر ثاقب خان نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں اور وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے چوتھے بولر بن گئے ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 17 نومبر سے شروع ہوگا۔