بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گرلز اسکول کے سامنے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 7افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق مستونگ شہر میں گرلز اسکول کے سامنے پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے

مستونگ میں دھماکہ 7 افراد جان بحق 20 افراد زخمی ہوگئے

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گرلز اسکول کے سامنے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 7افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے

پولیس کے مطابق مستونگ شہر میں گرلز اسکول کے سامنے پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے

دھماکے میں 1 پولیس اہکار جبکہ اسکول جانے والے پانچ بچے اور ایک راہگیر شامل ہیں

دھماکے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جب میں چار پولیس اہلکار اور اسکول جانے والے بچے بھی شامل ہیں

ہسپتال حکام کے مطابق 6 زیادہ زخمیوں کو کوئٹہ ٹراما سینٹر منتقل کیا جارہا ہے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی

مستونگ پولیس کے مطابق دھماکہ آج صبح اس وقت ہوا جب پولیوڈیوٹی دینے والی پولیس کاڑی سول ہسپتال کی جانب جارہی تھی

دھماکے بعد صوبائی وزیرصحت نے کوئٹہ اور مستونگ کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں