جھل مگسی سالانہ ڈزرٹ جیپ ریلی کا آغاز 12 دسمبر کو ہوگا

جھل مگسی سالانہ ڈزرٹ جیپ ریلی کا آغاز 12 دسمبر کو ہوگا

جھل مگسی( نامہ نگار) بلوچستان کے جھل مگسی میں سالانہ ڈزرٹ جیپ ریلی کا آغاز 12 دسمبر کو ہونے جا رہا ہے

جس میں پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے نامور ریسر اپنی مہارت دکھائیں گے

جبکہ جھل مگسی دفاعی چیمپئن فیصل شادی خیل بھی اس دنگل میں حصہ لے رہے ہیں

ریس میں پاکستان کی نامور خواتین سلمی مروت، روہنٹن پٹیل ، ماہم شیراز بھی اس کھیل میں اپنے مہارت دکھائیں گی،

اہم بات یہ بھی ہے کہ جیپ ریلی پاکستان کے بہترین ریسر نادر خان مگسی جعفر خان مگسی بھی حصہ لے رہے ہیں

متظمین کے مطابق جیپ ریلی میں تین مختلف کیٹیگری بنائی گئی ہیں، جبکہ جیپ ریلی میں 13 دسمبر کے دن صبح 9 بجے پہلی گاڑی ٹریک پر چھوڑی جائے گی

جس کے لیے انتہائی مشکل ٹریک 180 کلومیٹر تک بنایا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں