پولیو بائیکاٹ بچوں کو تباہ کن وائرس سے دوچار کرناہے پشتونخوامیپ

پولیو بائیکاٹ بچوں کو تباہ کن وائرس سے دوچار کرناہے پشتونخوامیپ

کوئٹہ (پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیاہے کہ پولیو بچاؤ مہم بین الاقوامی طور پر ایمرجنسی کے تحت اعلان کیا گیا،

ملک کے کروڑوں اور بالخصوص پشتون بلوچ صوبے کے تمام اضلاع میں لاکھوں بچوں کوپولیو کے وائرس سے بچانے کے لیے قطرے پلائیں جاتے ہیں

اور اسے بین الاقوامی صحت کے اداروں، ڈونرز ایجنسیوں کا تعاون حاصل ہے، احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں پولیو مہم کا بائیکاٹ کرنا نہ صرف اپنے بچوں کو

پولیو کے تباہ کن وائرس سے دوچار کرناہے

بلکہ بین الاقوامی سطح پر صحت کے اداروں اور ڈونرز ایجنسیوں کی مدد وتعاون سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔جبکہ بین الاقوامی، ملکی یا کسی بھی سطح پر ایمرجنسی کی صورت میں

اپنے فرائض دہی سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی پہلے روز سے تعلیم، صحت سمیت ہر شعبہ زندگی کے اداروں کی نجکاری کی خلاف رہی ہے،ہر فورم پر نجکاری کی نہ صرف مذمت کرتی

رہی بلکہ اسے حکومتوں کی نااہلی اور ناکام پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیتی رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غریب صوبہ جہاں شرح خواندگی آج بھی 50%سے نیچے ہے اکثر غریب لوگ ان کے اہل وعیال پرائیوٹ علاج کی استطاعت سے محروم ہیں۔ اور تعلیم کے حوالے سے

شرح خواندگی مزید گھٹ سکتی ہے۔اور بڑی مشکل سے پرائیویٹ سکول میں تعداد 30%سے زیادہ نہیں ہوسکتی۔

اس لیے صحت اور تعلیم کے شعبے کو پرائیویٹ کرنے کی بجائے حکومت ڈاکٹروں اور اساتذہ کرام کو ایماندارانہ طور پر ڈیوٹی پر مجبور کرے اور ڈیوٹی نہ دینے والوں کے خلاف محکمانہ

کارروائی کرے۔

بیان میں کہا گیاہے کہ پارٹی صوبے کے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے اور نجکاری کے خلاف ہر موقع پر ان کے ساتھ کھڑی ہوگی

اور ان سے ہمدردانہ اپیل کرتی ہے کہ صوبے میں پہلے سے تباہ حال صحت کے شعبے کو بچانے اور عوام کو علاج ومعالجے کی سہولت مہیا کرنے سمیت ایمرجنسی بنیاد پر جاری پولیو مہم

کو جاری رکھنے میں اپنا مثبت وتعمیری کردارادا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں