پشین (نمائندہ خصوصی) پشین کے علاقے کلی سیمزئی میں دو مخالف گروپوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق فائرنگ کی وجہ پرانی رنجش بتائی جا رہی ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق مسلسل گولیوں کی آوازوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
لیویز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔
لیکن تاحال کسی جانی نقصان یا گرفتاری کی تصدیق نہیں ہو سکی۔