Daily Khabardar
July 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈی

بلوچستان میں مون سون بارشوں سے تباہی، 7 افراد جاں بحق

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں، طوفانی ہواؤں اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی

نقصانات کی افسوسناک اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے (پرووِنشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بارشوں سے مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو چکے

ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق، شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں 22 مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں سے 5 مکانات ضلع واشک میں مکمل طور پر منہدم

ہو گئے۔

واشک میں فلیش فلڈنگ کے باعث زرعی زمینوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب لورالائی اور سوراب میں آنے والی طوفانی ہواؤں کے سبب متعدد سولر پینلز اور مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

موسیٰ خیل میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جب کہ مزید نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے بھی جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ، مقامی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کر متاثرہ افراد کو فوری امداد فراہم کرنے میں مصروف ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس کے پیش نظر عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *