کوئٹہ ( خبردار نیوز ) کیچ میں ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ، 7 لیویز اہلکار وں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ،بلٹ پروف گاڑی پر
گولیوں کے نشانات ہیں تاہم ڈپٹی کمشنر محفوظ رہے۔
ڈپٹی کمشنر کیچ کی گاڑی پر پیر کے روز ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا ہے،پولیس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ کا قافلہ تربت کے
نواحی علاقے سے گزر رہا تھا۔
دھماکے کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر محفوظ رہے تاہم 7 لیویز اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گاڑی بلٹ پروف تھی، جس پر گولیوں کے نشانات بھی پائے گئے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہی تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور نہ ہی کسی گروپ نے اسکی
مہ داری قبول کی ہے