Daily Khabardar
July 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفشہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریف

انتہا پسندی کے خلاف پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں -بگٹی

کوئٹہ، 23 مارچ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا

ہے کہ 23 مارچ کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک سنہری

مقام رکھتا ہے۔

یہ دن ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کے نتیجے

میں مسلمانوں کو ایک آزاد وطن ملا اپنے ایک پیغام میں وزیر

اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ قراردادِ لاہور نے برصغیر کے

مسلمانوں کے لیے الگ ریاست کے قیام کی بنیاد رکھی، جو قائدِ

اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں عملی شکل اختیار کر گئی

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اتحاد، ایمان اور تنظیم کے

سنہری اصولوں پر عمل کرنے کا درس دیتا ہے


اور یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے غیور عوام نے ہمیشہ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے
اور صوبے کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے
انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کی فلاح و بہبود، دیرپا امن، اور ریاست کی رٹ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی
وزیراعلیٰ نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف قوم کی یکجہتی پر زور دیا اور کہا کہ پاک فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
یومِ پاکستان کے موقع پر انہوں نے ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت ہر قیمت پر کرنے کا عزم دہرایا

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *